نئی دہلی۔ نوٹ بندی پر حکومت نے آج نئی ہدایات جاری کیں۔ اقتصادی امور کے
سیکرٹری شکتی کانت داس نے آج پریس کانفرنس کر کئی نئے اعلانات کئے۔ انہوں
نے خاص طور پر کسانوں کو راحت دیتے ہوئے کئی اعلانات کئے۔ لیکن انہوں نے
پیسے تبدیل کرنے کی حد کم کرتے ہوئے عوام کو جھٹکا بھی دیا۔ داس نے کہا کہ اب کل سے 2 ہزار کے نوٹ ہی بدلے جائیں گے۔ اب تک ان کی حد
4500 روپے تھی۔ کھاد بیج خریدنے کے لئے کسانوں کو راحت دینے کا اعلان کرتے
ہوئے انہوں نے
کہا کہ کسان ہفتے بھر میں 25 ہزار روپے نکال سکتے ہیں۔ اس کے
علاوہ کسان کریڈٹ کارڈ سے بھی 25 ہزار روپے نکال سکتے ہیں۔ کسان چیک سے
بھی ادائیگی کر سکتے ہیں۔ کسانوں کو لون ادا کرنے کے لئے مزید 15 دن کی
مہلت دی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ منڈی کاروباری ہر ہفتے 50 ہزار روپے نکال سکتے ہیں۔ شادی
کے موسم کو دیکھتے ہوئے اب ڈھائی لاکھ روپے نکال سکتے ہیں۔ ساتھ ہی داس نے
کہا کہ بھرپور کیش دستیاب ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ پیسہ زیادہ سے زیادہ لوگوں
تک پہنچے۔